بھارتی سمندری فوج نے 19 پاکستانیوں کو یرغمال ہونے سے بچا لیا

بھارتی بحریہ

نیوز ٹوڈے :   میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ نے 19 پاکستانیوں کو صومالی قزاقوں کے چنگل سے بچا لیا ہے ـ تفصیلات کے مطابق بھارتی سمندری فوج ( آئی این ایس سمترا) نے ماہی گیروں کی کشتی 'النعیمی' میں سوار 19 پاکستانیوں کو صومالی قزاقوں سے با حفاظت چھڑوا لیا ـ بھارتی بحریہ کے ترجمان کے مطابق 11 مسلح صومالی قزاقوں نے 'مشرقی ساحل پر النعیمی کشتی پر حملہ کرتے ہوۓ اس میں سوار پاکستانیوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی' ـ

لیکن بھارت کی بحریہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا، اور عملے سمیت کشتی کو باحفاظت رہا کرایا۔ اس سے پہلے( آئی این ایس سمترا) نےایک ایرانی جھنڈے والے بحری جہاز ( ایم وی ایمان ) کو بھی بحری قزاقوں کے حملے سے بچایا تھا ـ جب صومالی قزاقوں نے ایم وی ایمان پر حملہ کرکے عملے کے سترہ ارکان کو یرغمال بنا لیا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+