پاکستانی نوجوان ارشد محمود نے ہانگ کانگ کی جیل میں کیوں خود کشی کر لی ؟

خود کشی

نیوز ٹوڈے :   ہانگ کانگ کی جیل ( سٹینلے ) میں تین سال قبل مارچ 2021 میں ایک ارشد نامی پاکستانی شہری ڈکیتی کے الزام میں قید کی زندگی گزار رہا تھا ـ ارشد محمود پر ہانگ کانگ عدالت نے یہ الزام لگایا تھا - کہ ارشد محمود کا تعلق ڈکیتوں کے اس گروہ سے تھا جنہوں نے ہانگ کانگ میں واقع ایک زیورات کی دکان میں گھس کر دو افراد کو چھریوں کے وار سے زخمی کرڈالا تھا اور 6.51 ملین ہانگ کانگ ڈالر اور چیک لے کر فرار ہو گۓ تھے ـ پولیس نے اس واردات میں ملوث جن افراد کو گرفتار کیا تھا ارشد بھی ان میں شامل تھا-

ارشد کی عمر 41 سال تھی اور اس کو ڈکیتی کے جرم میں آج سزا سنائی جانی تھی - لیکن اس سے قبل ہی ارشد نے اپنی جان لے لی - ارشد کو آج صبح 5 بج کر 6 منٹ پر اس کے سیل کی کھڑکی کی سلاخوں سے لٹکا ہوا پایا گیا ـ ایسی حالت میں دیکھ کر ہانگ کانگ پولیس نے فوری طور پر ارشد کو سرکاری ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے ارشد محمود کے م-ہونے کی تصدیق کر دی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+