ہزاروں سے زائد فلسطینیوں کو شہیدکرنےکے بعد بھی اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار

فلسطین میں نسل کشی

نیوزٹوڈے:  غزہ میں اب تک 26 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں لیکن اسرائیلی حکومت نے ابھی تک مزید حملے بند نہیں کیے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے اپنی فوج نہیں نکالے گا۔ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرے گا۔ 

حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ سے مزید کوئی خطرہ نہ ہونا ہمارے مقاصد ہیں۔ اب تک اسرائیلی فوج فلسطین میں نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری میں 65 ہزار 636 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+