اعضا اور خون کا عطیہ کرنے والوں کیلئے بڑا فیصلہ

خون کا عطیہ

نیوزٹوڈے:    سعودی عرب کی حکومت نے اعضاء اور خون کا عطیہ دینے والے 200 شہریوں کو میڈل دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ان شہریوں کو میڈلز دینے کا اعلان حرمین شریفین کے خادم شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمغے کے علاوہ اعضاء عطیہ کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔

سعودی عرب میں اکثر خون کے عطیات کی مہم چلائی جاتی ہے اور اس سلسلے میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ سعودی عرب میں 10 بار خون کا عطیہ دینے والوں کو ان کی خدمات پر میڈل اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جاتا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+