اٹلی کا ویزا : پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

ویزہ سہولت میں اضافے

نیوزٹوڈے:   اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلوگر ڈینیلا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانیوں کے لیے اٹلی میں کاروبار کرنے کے لیے ویزا کی سہولت بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو گر ڈینیلا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔

دنیلوگر ڈینیلا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی اور سیاسی تعلقات ہیں، 2022 کے مطابق پاکستان کی اٹلی میں 5 ارب ڈالر کی تجارت ہے جبکہ پاکستان سے اٹلی کو برآمدات 600 ملین ڈالر ہیں۔ اٹلی کے قونصل جنرل نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے لیے اٹلی میں کاروبار کرنے کے لیے ویزا کی سہولت بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+