اسرائیل نے فلسطینیوں کی قبریں اجاڑ دیں، لاشیں غائب

فلسطینیوں کی قبریں

نیوزٹوڈے:  اسرائیلی فوج کی جارحیت سے انسانیت بھی شرم سار ہو گئی۔ صہیونی حکام نے فلسطینیوں کی قبروں کو بھی مسمار کردیا جس کے دوران کئی لاشیں غائب ہوگئیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کی 2 ہزار سے زائد قبریں مسمار کر دیں اور ان میں سے کئی لاشیں لاپتہ ہو گئیں۔

اس دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی قبروں کو اکھاڑ پھینکا اور وہاں سے لاشیں نکال کر غائب کر دیں۔ اسرائیل کی فوج نے کہا کہ بعض مقامات پر قبروں سے لاشیں نکالی گئیں جن پر شبہ ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو دفن کیا گیا تھا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+