نریندر مودی نے بھارتی مسلمانوں پر ایک اور قیامت ڈھا دی
- 01, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کے علاقے 'ایودھیا' میں 1992 کو مسلمانوں کی قدیم (بابری مسجد) کو شہید کرکے اس جگہ پر بھارتی حکومت نے جو رام مندر بنانے کی منظوری دی تھی ـ ابھی حال ہی میں بھارتی وزیر اعظم 'نریندر مودی' نے اس مندر کا افتتاح کیا ہے ـ اس مندر کے افتتاح کے ساتھ ہی بھارتی حکومت نے بھارتی مسلمانوں پر ایک اور قیامت ڈھا دی ۔ منگل 30 جنوری کو نماز جمعہ کی اذان سے قبل ( ڈی ڈی اے ) یعنی دہلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے دہلی میں واقع مسلمانوں کی 700 سال پرانی "مسجد اخونجی اور اس سے ملحقہ مدرسہ بحر العلوم کو منہدم کر دیا" ـ
مسجد میں عاشق اللٰہ ( شیخ جلال الدین ) اور کئی دوسری معزز شخصیات کی قبریں بھی تھیں ـ جن کو شہید کر دیا گیا ـ ( ڈٰی ڈی اے) نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ بلڈوزر سے مسجد کو شہید کرکے اس مسجد کا ملبہ ایک گڑھے میں پھینک دیا ـ اور اس پر مٹی ڈال دی ۔ مسلمانوں کے مقدس مقامات کو منہدم کرنا مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے ـ
تبصرے