سعودی شاہی کمیشن کے چیف ایگزیکٹو "امر المدنی" منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

امر المدنی

نیوز ٹوڈے :  سعودی عرب میں قائم شاہی کمیشن کے ایک اعلٰی عہدے دار کو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹھیکے لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ـ "امر المدنی شاہی کمیشن کے چیف ایگزیکٹو ہیں" ـ جن کو سعودی پولیس نے منی لانڈرنگ اور اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے ـ ان پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک رشتہ دار 'محمد الحربی' کی مدد سے (نیشنل ٹیلنٹس کمپنی) کیلیے غیر قانونی ٹھیکے حاصل کیے ہیں ـ امرالمد نی نے محمد الحربی کو منافع میں حصہ دینے کا معاہدہ کر رکھا تھا ـ

اینٹی کرپشن اتھارٹی نے (نزاہہ ) کے مطابق امر المد نی نے 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے غیر قانونی ٹھیکے لیے ـ تحقیقات کے بعد سعودی پولیس نے امر المد نی اور محمد الحربی اور دوسرے کمپنی پارٹنرز کو گرفتار کر لیا ہے ـ جنہوں نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+