بابری مسجد کے بعد بھارت میں ایک اور تاریخی مسجد انتہا پسندوں کی بھینٹ چڑھ گئی

:بابری مسجد کے بعد بھارت میں ایک تاریخی مسجد کو انتہا پسندوں نے نشانہ بنایا ہے۔

نیوزٹوڈے:  بابری مسجد کے بعد بھارت میں ایک تاریخی مسجد کو انتہا پسندوں نے نشانہ بنایا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہندوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ تاریخی مسجد "گیان واپی" مسجد کی جگہ ایک مندر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وارانسی کی عدالت نے ہندوؤں کو مسجد کے تہہ خانے میں عبادت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ مسجد 17 ویں صدی کی گیانواپی مسجد مغل دور کی یادگار ہے، ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد ایک ہندو دیوتا کے تباہ شدہ مندر پر بنائی گئی تھی۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ مسلمان درخواست گزار کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔ بھارتی وزیر اعظم مودی نے گزشتہ ہفتے بابری مسجد کی جگہ پر بنائے گئے رام مندر کا افتتاح کیا ہے۔

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+