ایرانی رہنما کا امریکا کے ساتھ جنگ کے حوالے سے اہم اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب

نیوزٹوڈے:  ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ جنگ ​​کا کوئی خوف نہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایرانی رہنما کا کہنا تھا کہ ایران، امریکہ کی کسی بھی دھمکی  پر خاموش نہیں رہے گا، اور تہران واشنگٹن کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم سے نہیں ڈرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کی جانب سے ایران کے لیے کچھ دھمکیاں سنیں، یہ ان کے لیے پیغام ہے کہ ہم کسی دھمکی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ بھی نہیں چاہتے لیکن ہم امریکہ کی کسی بھی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+