ارب پتی برطانوی تاجر نے اسلام قبول کر لیا
- 01, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: برطانوی ارب پتی تاجر دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔ ڈینی لمبوگ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مسجد الحرام میں عمرہ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو لواحقین کے ساتھ شیئر کی۔انہوں نے کیپشن دیا کہ "آپ کبھی نہیں جانتے کہ آپ کی زندگی آپ کو کہاں لے جائے گی،"۔ انہوں نے کہا کہ میں کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا۔ جلدی کام ختم کرنے کے بعد ایک شخص مجھے مکہ لے گیا جہاں سے میرا روحانی اور جذباتی سفر شروع ہوا۔ ویڈیو میں ڈینی کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈینی کے اثاثوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق £50 ملین ہے، جس میں سے زیادہ تر اس نے ہوٹل کے کاروبار سے کمائے ہیں۔
تبصرے