شمالی غزہ کے ایک ہسپتال سے ہاتھ ، پاؤں بندھی 30 لاشیں برآمد

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی فوج کا غزہ کے شمالی علاقے اور مغربی کنارے پر آج بھی بد ترین قتل عام جاری ہے ـ اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر غزہ کے 90 ہزار لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر غزہ سے نکل جانے کا حکم دیا ہے ـ اسرائیلی فوج سکولوں ہسپتالوں اور دوسرے اداروں کو چن چن کر تباہ کر رہی ہے ـ 10 روز سے غزہ کے (الناصر اور الامل ہسپتال) میں اسرائیلی فوج گھسی ہوئی ہے ـ اور ان ہسپتالوں کا محاصرہ جاری ہے ـ ہسپتالوں پر ڈرون حملے بھی کیے جا رہے ہیں ـ (العودہ ہسپتال) پر بھی اسرائیلی فوج نے شیلنگ کی ـ

غزہ کے شمالی علاقے کے ایک ہسپتال سے 30 لاشیں ملی ہیں ـ جو اجتماعی قبر میں دفنائی گئی تھیں ـ ان لاشوں کے ہاتھ ، پاؤں بندھے ہوۓ تھے ، اور ان کی آںکھوں پر بھی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں ـ ان تمام لوگوں کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا ـ اسرائیلی فوج کے اس ہتک آمیز رویے پر فلسطینی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ـ عالمی سطح پر ان جرائم کی تحقیقات کی جائیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+