امریکہ کا ایک اور ایف 16 جنوبی کوریا کے سمندر میں گر کر تباہ
- 02, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ـ طیارے میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہو گئی ـ ہنگامی صورتحال پیدا ہوتے ہی طیارے کا پائلٹ جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا ـ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں ـ ریسکیو عملے نے پائلٹ کو حا دثے کے تقریباً 50 منٹ بعد ہی ریسکیو کر لیا ـ لیکن طیارہ جنوبی کوریا کے سمندر میں غرق ہو گیا ـ امریکی میڈیا نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ایک سال سے بھی کم دورانیے میں امریکہ کا یہ تیسرا ایف 16 طیارہ تباہ ہوا ہے
حالانکہ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکہ کے ایف 16 طیارے کو دنیا کا خطرناک اور طاقتور جنگی طیارہ مانا جاتا ہے ـ لیکن امریکی میڈیا رپورٹ کے بعد یہ سوال پیدا ہونے لگے ہیں کہ 'کیا ماریکہ کے ان طیاروں کو زنگ لگ چکا ہے ، یا ان کے پارٹس اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ناکارہ ہو چکے ہیں' ـ
تبصرے