'اسرائیل کی مدد کرنے والوں کے ہاتھ بھی فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں 'نالیڈی پانڈور

نالیڈی پانڈور

نیوز ٹوڈے :   جنوبی افریقہ کے وزیر براۓ بین الاقوامی تعلقات و باہمی تعاون ( نالیڈی پانڈور ) نے دنیا بھر کے ان ملکوں سے مطالبہ کیا ہے ، جو اسرائیل کی فوج کو ہتھیار اور فنڈنگ دے رہے ہیں ـ کہ وہ اسرائیل کی مدد کرنا بند کر دیں ـ نالیڈی پانڈور نے یہ مطالبہ فسلطینیوں کے قتل عام سے متعلق 'عالمی عدالت انصاف' کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں کیا ہے ـ گزشتہ ہفتے عالمی عدالت انصاف نےاسرائیلی حکومت کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ اپنی فوج کو غزہ میں نسل کشی سے روکے ـ اور ایک ماہ کے دوران عالمی عدالت انصاف میں یہ رپورٹ بھی جمع کرواۓ ـ جس میں یہ واضح درج ہو کہ اسرائیلی حکومت نے نشل کشی روکنے کیلیے اقدامات کیے ہیں اور اس کا کیا اثر ہوا ہے ـ

اسرائیلی حکومت نے عالمی عدالت اصاف کے ان احکامات کی تردید کی ہے اور ایک ہفتہ گزرنے کے بعد آج بھی غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے اسی طرح جاری ہیں ـ جنوبی افریقہ نے غزہ کی اس حالت زار پر افسوس کرتے ہوۓ التجا کی ہے ـ کہ 'جو ملک (آئی ڈی ایف) کو فنڈنگ دے رہے ہیں وہ یوں سمجھ لیں کے ان کے ہاتھ بھی غزہ کے فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہیں ـ اسلیے آپ سے گزارش ہے کہ آپ اسرائیل کو مدد دینا فوراً بند کریں' ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+