برطانیہ میں ایک شخص نے ماں اور دو بچوں پر پھینکا تیزاب

پولیس اہلکار

نیوز ٹوڈے :  برطانیہ میں ایک ماں اور اس کے دو معصوم بچوں پر کیمیکل ڈال کر انہیں جلا دیا گیا ـ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں روڈ پر جاتے ہوۓ گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں اتنے میں ایک گاڑی سے ایک شخص نے نکل کر دوسری گاڑی میں موجود ایک عورت اور س کے دو معصوم بچوں پر کیمیکل پھینک دیا ـ ماں اور بچوں کو بچانے کی کوشش کرنے والے 3 اور افراد بھی اس کیمیکل کی وجہ سے شدید زخمی ہو گۓ ـ ان کیمکل کی وجہ سے جھلسے افراد کی مدد کرنے والے 3 برطانوی پولیس کے اہلکار بھی ہسپتال پہنچ گۓ -

موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ لوگوں پر تیزاب پھینک کر مجرم موقع سے فرار ہو گیا ، جس کو پکڑنے کیلیے پولیس نے ہیلی کاپٹر کا ستعمال کیا ـ برطانوی اسمبلی کی رکن (مرینہ احمد) نے اپنے سوشل میڈیا گروپ میں لکھا کہ گاڑیاں ٹکرانے سے ایک گاڑی میں موجود شخص نے دوسری گاڑی میں موجود لوگوں پر تیزاب پھینک دیا ان میں بچے بھی شامل تھے ـ تیزاب سے متاثرہ بچوں اور ماں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+