چین نے افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا

 چین افغانستان

نیوز ٹوڈے :   چین نے افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں پہل کر دی ـ چین کے صدر (شی جنپنگ) نے منگل والے دن افغان طالبان سمیت کئی ملکوں کے سفیروں کی سندیں وصول کیں ـ اور یہ کسی بڑے ملک کی طرف سے پہلا قدم ہے کہ اس نے طالبان کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے ـ چینی صدر شی جنپنگ نے چین کے گریٹ ہال آف پینل میں ایک رسمی تقریب کے دوران پاکستان ، ایران اور کیوبا سمیت 38 ملکوں کے سفیروں کی موجودگی میں طالبان کے مرتب کردہ افغانی سفیر (اسد اللٰہ بلال کریمی) کو خوش آمدید کہا ـ

طالبان کے ترجمان (ذبیح اللٰہ مجاہد) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹ گروپ ایکس میں لکھا کہ چین کو وہ بات سمجھ میں آ گئی ہے جو باقی ملکوں کی سمجھ میں ابھی تک نہیں آ رہی ـ انہوں نے روس ، ایران اور دوسرے ملکوں سے بھی التجا کی ہے کہ وہ بھی چین کی طرح کا قدم اٹھائیں اور افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات قائم کریں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+