امریکہ کی جنگ کس کیساتھ ہے؟ امریکی وزیر دفاع کی وضاحت
- 02, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ایران کے ساتھ نہیں جب کہ حوثیوں کا مسئلہ صرف امریکا کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ہنگامہ برپا کرنے کی کوشش کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کا مسئلہ صرف امریکی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور ہماری جنگ ایران کے ساتھ بھی نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ جواب دے گا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور کہاں کا انتخاب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان ہمہ گیر تنازعہ نہیں دیکھتے۔ ہم اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ یہ جنگ کسی اور محاذ میں تبدیل نہ ہو۔
تبصرے