پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ بحری مشقیں

پی این ایس

نیوزٹوڈے: پاک بحریہ کے جہاز (پی این ایس) سیف نے علاقائی میری ٹائم گشت کے دوران سری لنکا کی بندرگاہ کولمبو کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر میزبان نیول افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ PNSAFE کے کمانڈنگ آفیسر کی سری لنکن بحریہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جہاز نے سری لنکن بحریہ کے ساتھ مشترکہ بحری مشق میں بھی حصہ لیا۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاک بحریہ کے جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم پیٹرولز پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں جس کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی اور سمندر میں بحری جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+