گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیل نے دمشق پر کئ میزائل حملے کر دیے

        نیوز ٹوڈے : شام کے سرکاری خبر رساں ادارے"ثناء" نے فوجی ذرائع کی جانب سے یہ رپورٹ جاری کی ہے ـ کہ جمعہ کے روز 'اسرائیلی فوج نے گولان کی پہاڑیوں سے جنوبی دمشق پر کئی میزائلیں داغی ہیں' ۔  جن میں سے متعدد میزائلوں کو ہمارے   ڈیفینس سسٹم نے راستے میں ہی روک لیا  ہے ـ اسرائیل کی طرف سے اس حملے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا - لیکن ایسا پہلی مرتبہ  نہیں ہوا ۔ اسرائیل 2011 سے شام پر وقتاً فوقتاً حملے کرتا رہتا ہے ـ اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ وہ شام میں موجود اسرائیلی اہداف کو نشانہ بناتا ہے ـ

   لیکن 7 اکتوبرکو حماس اسرائیل جنگ کے شروع ہوتے ہی اسرائیل نے شام پر حملے بڑھا دیے ہیں ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ شام میں موجود ایرانی حمایت یافتہ جماعتوں پر حملے کرتے ہیں ـ کیونکہ یہ جماعتیں اسرائیل کی سلامتی کیلیے خطرہ ہیں ـ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی فوج صرف ایرانی حمایت یافتہ جماعتوں کو ہی نہیں بلکہ شامی فوج کو بھی نشانہ بنا رہی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+