کینیڈا کے صوبہ "اونٹاریو" میں مسجد پر ہوا حملہ
- 03, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : جمعرات کے روز کینیڈا کے صوبہ (اونٹاریو کے علاقے مسی ساؤگا) میں مسجد پر حملہ کیا گیا ـ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ـ اس واقعہ کے بعد کینیڈین مسلمانوں کی نیشنل کونسل حرکت میں آ گئی ـ کونسل کے ممبران نے ان حملوں کو مسلمانوں کے خلاف خطرے کی علامت قرار دیا ہے ـ جو اسلامو فوبیا کے حوالے سے پورے ملک میں ہو رہے ہیں ـ کینیڈ اکے وزیر اعظم (جسٹن ٹروڈو) نے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کی ہے ـ
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نفرت کی بنیاد پر مبنی جرائم کا ایک واقعہ تھا ـ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ 'کینیڈا میں اس قسم کے واقعات یا اسلامو فوبیا کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے' ـ کینیڈین پولیس نے واقعے سے متعلق بیان دیا ہے کہ اس حملے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے ـ اور اس حملے کو 2017 میں ہونے والے ایک واقعہ سے جوڑا جاتا ہے ـ جس میں 6 افراد ہلاک ہو گۓ تھے ـ دونوں واقعات اسلاموفوبیا پر مبنی بزدلانہ اور ناقابل قبول ہیں ـ
تبصرے