بحیرہ احمر میں حوثی جماعت نے ایک اور اسرائیلی بحری جہاز کو بنایا نشانہ
- 03, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : یمن میں ایران کی حمایت یافتہ 'حوثی جماعت نے بحریہ احمر میں ایک اور برطانوی جہاز کو نشانہ بنایا ہے' ـ حوثیوں کے فوجی ترجمان (سیری) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ بیان جاری کیا ہے ، کہ انہوں نے ( مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں کی جانب جانے والے برطانوی جہاز کو مناسب بحری میزائلوں) سے نشانہ بنایا ہے ـ حوثی ترجمان نے کہا ہے کہ 'بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان' میں اسرائیلی جہازوں یا اسرائیل کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے تمام بحری جہازوں پر اس وقت تک حملے جاری رہیں گے جب تک اسرائیلی فوج غزہ کا محاصرہ ختم نہ کر دے ـ
یمنی حوثیوں نے حماس کا ساتھ دیتے ہوۓ 31 اکتوبر سے بحیرہ احمر میں یمن کے ساحل پر آنے والے اسرائیلی اور اسرائیل دوست ملکوں کے بحری جہازوں پر حملوں کا آغاز کیا تھا ـ امریکی فوج نے بھی یہ دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے اس عرصے میں کئی یمنی ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرایا ہے ـ لیکن حوثیوں کی ہٹ دھرمی اور آپریشن اسی طرح جاری ہے جیسے 31 اکتوبر کو انہوں نے کاروائی کا آغاز کیا تھا ـ
تبصرے