امریکہ نے عراق اور شام کے بعد یمن پر بھی حملے شروع کر دیے
- 05, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : شا م اور عراق کے بعد امریکہ نے یمن پر بھی براہِ راست حملے شروع کر دیے ہیں ـ امریکہ اور برطانیہ نے حوثی گروپ کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ـ جمعے کے روز امریکی فوج نے شام اور عراق میں ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں کے 85 اہداف پر حملے کیے تھے ـ امریکی فوج کے یہ حملے آدھا گھنٹہ جا ری رہے ، اور امریکہ نے سات مقامات پر (ملیشیا ، قدس فورسز اور آئی آر سی جی) کی طاقت کو کم کرنے کیلیے یہ آپریشن ڈیزائن کیا تھا -
اور اب اس سے اگلے ہی روز یمنی حوثیوں پر ہونے والےحملوں پر تہران یونیورسٹی کے پروفیسر ( محمد مراندی ) نے ' بی بی سی ' سے بات کرتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن مشرق وسطٰی میں ان کے پاس اپنے دشمنوں کو جواب دینے کیلیے لبنان میں حزب اللٰہ سے لے کر یمن میں حوثیوں تک کے بہت سے آپشنز موجود ہیں ـ اگرچہ بائیڈن انتظامیہ نے چاہنے کے باوجود ابھی تک ایران پر براہِ راست حملہ نہیں کیا ہے - لیکن ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں پر ہونے والے حملوں سے ہی ایران نے امریکہ کو واضح دھمکی دے دی ہے-
تبصرے