اب شہید فلسطینی قبروں میں بھی اسرائیل کی سفاکیت سے محفوظ نہیں رہے

نیوز ٹوڈے : اسرائیلی فوج پچھلے چار ماہ سے غزہ میں ظلم وتشدد کی ساری حدیں پار کر چکی ہے ـ غزہ کے لوگوں ، معصوم بچوں اور عورتوں کو بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے ـ فلسطینیوں پر تشدد کرکے ، انہیں باندھ کر یا پھر ان کے اعضاء کاٹ کر انہیں موت کے گھاٹ اتارا جا رہا ہے - اسرائیل کا ظلم یہیں تک نہیں رکا ، بلکہ اسرائیلی فوج نے مردہ فلسطینیوں کی لاشوں کو بھی نہ چھوڑا ـ ان مردوں پر بھی یہ ظلم کیا جا رہا ہے -کہ ان کی قبروں کو کھودا جا رہا ہے ـ اب اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کو قبروں میں بھی چین سے رہنے نہیں دے رہے -

اسرائیلی فوج کے ایک سابق ترجمان ( جوناتھن کانکریکس ) نے 'سی این این' سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا ہے ، کہ انہوں نے غزہ میں کچھ قبروں کو کھود کر یہ تصدیق کرنے کی کوشش کی ہے کہ کہیں ان قبروں میں یہودی قیدیوں کو تو نہیں دفن کیا گیا ؟ جوناتھن کانکریکس نے کہا کہ ان کے فوجیوں نے ایسا اس لیے کیا ہے ، کیونکہ ان کے 136 اسرائیلی اب بھی حماس کی قید میں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان میں سے آدھے سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں - اس لیے انہی مرے ہوۓ جہنمی قیدیوں کو ڈھونڈنے کیلیے فلسطینیوں کی قبروں کو کھودا جا رہا ہے ـ اور صیہونی فوج اسی تلاش میں شفاء ہسپتال کے مردہ خانے سے مردہ فلسطینیوں کے نمونے لے کر ان کے 'ڈی این اے' ٹیسٹ کروا رہی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+