چلی کے جنگلات میں لگی آگ نے کئی شہروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

نیوز ٹوڈے :   جنوبی امریکہ کے ملک 'چلی' کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے جنگلات کے قریب واقع علاقے بھی آگ کی لپیٹ میں آ گۓ ـ اچانک پھیلنے والی آگ سے درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گۓ ـ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چلی کے جنوبی اور وسطی علاقوں کے علاقوں میں لگنے والی آگ کی لپیٹ میں ساحلی شہر ( والپاریسو اور وینا دیل مار ) بھی آ گۓ ہیں ـ اور ان شہروں کا ہزاروں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو گیا ہے ـ اور اب یہ آگ تیزی سے (کوینتیرو ، کونکن ) اور دوسرے شہروں کی طرف پھیلنے لگی ہے ـ

چلی کے وسطی اور جنوبی جنگلات کے قریب واقع کئی عمارتیں اور گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی ہیں ۔ اس خوفناک آتشزدگی سے اب تک 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ـ بہت سے لوگ لاپتہ ہیں ـ اس لیے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ـ کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ـ چلی کے صدر ( گیبریئل بورک ) نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے ـ اور آگ پر قابو پانے کیلیے تمام متعلقہ ٹیمیں ان علاقوں میں خدمات پر مامور کرد ی گئی ہیں ـ جن علاقوں کی طرف آگ پھیلنے کا خدشہ ہے ـ وہاں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+