بھارت کی سمندری فوج نے مالدیپ کے مچھیروں کو کیا خوفزدہ ـ

نیوز ٹوڈے :  مشرق وسطٰی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان چار ماہ سے جنگ جاری ہے ـ اس دوران ایران ، امریکہ اور ایشیا کے وہ ملک جہاں ایران کی مددگار جماعتیں موجود ہیں ـ ان تمام ملکوں میں بھی تناؤ اور کشیدگی اس حد تک بڑھ چکی ہے ـ کہ بس ایک اشارہ ہونا باقی ہے تمام ملک ایک دوسرے کے خلاف مورچے تیار کیے بیٹھے ہیں ـ اسی دوران ایشیا کے دو اور ملکوں کے درمیان کشیدگی اور تناؤ اس حد تک بڑھ چکا ہے ـ کہ یہ ملک ایک دوسرے کو پھوٹی آنکھ نہیں بھا رہے ـ یہ دو ملک (بھارت اور مالدیپ) ہیں ـ

حال ہی میں بھارت کی سمندری فوج نے مالدیپ کے مچھیروں کی کشتیوں پر چھاپے مارے اور انہیں روکنے کی کوشش کی ، جس پر مالدیپ حکومت نے غصے میں آ کر فوری طور پر بھارتی فوج کی اس کاروائی پر بھارتی حکومت سے جواب مانگا ہے ـ کہ اس کی سمندری فوج نے ایسا کیوں کیا ؟ اور صرف یہی نہیں مالدیپ کے صدر 'معزو' نے ایک مرتبہ پھر بھارتی حکومت کو یہ الٹی میٹم دے دیا ہے کہ وہ 10 مئی تک مالدیپ سے اپنے تمام فوجیوں کو واپس بلا لے ـ;

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+