بھارت کو ملے دنیا کے خطرناک 'ڈرون پریڈیئٹرز' امریکہ سے

ڈرون پریڈیئٹرز

نیوز ٹوڈے :  جارحیت پسند ملک بھارت پر امریکہ کی مہربانیاں لگاتار جاری ہیں ـ امریکہ نے بھارت کو دنیا کے سب سے خطرناک (ڈرونز 31 پریڈیئٹرز) دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ـ امریکہ کے اس جدید اور خطرناک ڈرون کی قیمت 4 ارب ڈالر ہے ـامریکہ نے پچھلے سال جون کے مہینے میں بھارتی وزیر اعظم (نریندر مودی) کے امریکی دورے کے دوران بھارت کو یہ ڈرون دینے کا اعلان کیا تھا ـ امریکہ سے ملنے والے ان لمبی دوری تک مار کرنے والے 31 خطرناک ڈرونز میں سے 15 ڈرون بھارت اپنی سمندری فوج کو دے گا -

اور 8 ڈرون اپنی فضائی فوج کے حوالے کرے گا ، جبکہ 8 ڈرون اپنی زمینی فوج کے سپرد کرے گا ـ امریکہ ، بھارت کو اس سمجھوتے کے تحت 400 چھوٹے ہتھیار بھی دے گا ـ جن میں 'فائر ، میزائل اور لیزر گائیڈ بم' شامل ہیں ـ امریکہ ہتھیاروں کی یہ کھیپ امریکی کانگریس سے اجازت موصول ہوتے ہی مارچ تک بھارت کو بھجوا دے گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+