بولیویا اور کولمبیا کے صدور نے بھی دیا برازیل کے صدر کا ساتھ
- 22, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے جنوب میں واقع دو ملک "بولیویا اور کو لمبیا" نے برازیل کے صدر ( لولا ڈی سلوا کے ) کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرتے ہوۓ صدر لولا کے بیان کی حمایت کی ہے ـ بولیویا کے صدر ( لوئس آرس) نے بیان دیا ہے کہ لولاڈی سلوا کے سچ بول رہے تھے ـ اور جو لوگ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر خاموش ہیں - تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی -
کولمبیا کے صدر ( گیسٹا وپیٹرو ) نے بیان دیا ہے کہ برازیلی صدر نے اسرائیلی کارروائیوں کا ہولو کاسٹ سے موازنہ کرکے سچ بولا ہے ـ-غزہ میں ہزاروں خواتین ، مردوں اور بچوں اور بزرگوں کو قتل کیا جا رہا ہے ـ یہ سچ ہے میں اس معاملے پر برازیل سے مکمل یکجہتی اور اس کی حمایت کرتا ہوں ـ-
وسیم حسن
تبصرے