یمن نے پہنچایا بھارت کو بھاری نقصان

بھارت یمن

نیوز ٹوڈے :   روس یوکرین جنگ کے شروع ہوتے ہی بھارت جیسے ملکوں نے جنگ کا فائدہ اٹھاتےہوۓ اپنا الو سیدھا کرنا شروع کر دیا ـ اور جب امریکہ اور یورپ نے روس پر پابندیاں لگا کر اس سے تیل خریدنا بند کر دیا تھا ، تو بھارت نے اس وقت اس موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوۓ روس سے کئی گنا کم قیمت پر کئی گنا زیادہ خام تیل خریدنا شروع کر دیا ـ اور روس سے تیل خرید کر بھارت وہی تیل صاف کرکے یورپ اور دوسرے ملکوں کو کئی گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرنے لگا ـ جس سے دو سالوں میں بھارت نے خوب منافع کمایا -

لیکن اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد بھارت کے بھی برے دن شروع ہو گۓ ، کیونکہ بھارت روس سے تیل خرید کر اسے یورپی ملکوں میں فروخت کرنے کیلیے بحیرہ احمر کا راستہ ہی استعمال کرتا تھا ـ یمن نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور اسرائیل دوست ممالک کے خلاف جو آپریشن شروع کر رکھا ہے ـ اس کے بعد بھارت کے جہازوں کو بھی یمن کے سمندری علاقے سے یورپ جانے کے راستے بند ہو چکے ہیں ـ اس طرح یمن کی کارروائی سے بھارت اور یورپ کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے ـ بھارت کا کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے اور یورپ بھی تیل کیلیے ترس رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+