بھارتی نوجوان کو اپنی شادی کے موقع پر چہرے کی سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا

چہرے کی سرجری

نیوز ٹوڈے :   انڈین نوجوان اپنی شادی کے موقع پر چہرے پر خوشگوار مسکراہٹ دکھانے کیلیے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ـ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر (حیدر آباد) کے ایک 28 سالہ نوجوان "لکشمی نارائن" کی کچھ دن پہلے منگنی ہوئی تھی ـ اور اگلے ماہ اس کی شادی ہونا قرار پائی تھی ـ اپنی شادی کے موقع پر چہرے پر سمائلی مسکراہٹ سجوانے کیلیے لکشمی نارائن ایک پرائیویٹ کلینک چہرے کی سرجری کروانے گیا ـ سرجری کے دوران لکشمی نارائن بے ہوش ہو گیا ـ جس پر کلینک کے عملے نے اس کے گھر والوں کو اطلاع دی-

لکشمی کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں اس کی اس سرجری سے متعلق کچھ علم نہیں تھا ـ ان کا بیٹا بالکل صحت مند تھا اسے کوئی بیماری نہیں تھی ـ ان کے بیٹے کی موت بے ہوشی کی دوا کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہوئی ہے ـ لکشمی نارائن کو بے ہوشی کی حالت میں ایک نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ـ لکشمی نارائن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا گیا اور اس کے والد کی درخواست پرکیلنک کے خلاف لاپرواہی کا پرچہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+