سعودی عرب ایئر پورٹ پر اترتے ہوۓ جہاز گر کر تباہ ہو گیا

جہاز اترتے ہوۓ گر کر تباہ

نیوز ٹوڈے :   سعودی عرب میں ایک چھوٹا جہاز ایئر پورٹ پر اترتے ہوۓ گر کر تباہ ہو گیا ـ سعودی عرب کے دار الحکومتی شہر (ریاض میں الثمامہ ایئر پورٹ) پر اترتے ہوۓ ایک چھوٹا جہاز حادثے کا شکار ہو گیا - سعودی عرب کی قومی ہوائی ٹرانسپورٹ حفاظتی سینٹر ( این ٹی ایس) نے بیان دیا ہے کہ ان کے سینٹر کا ایک چھوٹا الٹرا لائٹ جہاز الثمامہ ایئر پورٹ پر اترنے کے دوران گر کر تباہ ہو گیا -

این ٹی ایس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اس حادثے کے بارے میں تفصیل سے لکھتے ہوۓ کہا کہ ان کے سینٹر کا الٹرا لائٹ لیجنڈ 600 جہاز الثمامہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران حا دثے کا شکار ہو گیا ہے ـ لیکن اس حادثے میں کوئی جان ضائع نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا ہے - حادثے سے متعلق جانچ فوری طور پر شروع کر دی گئی ہے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+