پسنی کی سمندری حدود میں مچھیروں کی لانچ ڈوب گئی

مچھیروں کی لانچ

نیوز ٹوڈے :   بلوچستان کے  علاقے (پسنی) کی سمندری حدود میں مچھیروں کی ایک لانچ ڈوب گئی ـ تفصیلات کے مطابق مچھیروں کی ایک لانچ جس میں 25 ماہی گیر سوار تھے اور یہ لانچ کراچی سے جیونی کی طرف جا رہی تھی - جب یہ لانچ پسنی کی سمندری حدود میں جزیرہ ہشتلار کے نزدیک پہنچی تو سمندر میں ڈوب گئی -

حا دثہ کی اطلاع ملتے ہی حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوۓ تمام ماہی گیروں کو باحفاظت لانچ سے نکال لیا ـ اور ان مچھیروں کو دوسری لانچ میں منتقل کرکے کراچی کی طرف روانہ کر دیا ـ اس حادثہ میں تمام افراد محفوظ رہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+