لیبیا کے ساحلی علاقے زلیتن میں سیلابی صورتحال
- 23, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : لیبیا کے زیادہ تر علاقے خشک اور بنجر ہیں ـ لیکن اب لیبیا کا ایک ساحلی علاقہ خشک سالی کے برعکس ایک مسئلے کا شکار ہو گیا ہے ـ لیبیا کے شمال مغربی علاقے ( زلیتن ) میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ـ اس علاقے میں گھر ، کھیت اور باغات زیر زمین پانی کے اخراج سے ڈوبتے جا رہے ہیں - جس سے علاقے میں بد بو پھیل رہی ہے ـ ان مسائل کی وجہ سے علاقے کے لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گۓ ہیں -
زیر زمین پانی کے اخراج کا سلسلہ دو ماہ قبل شروع ہوا تھا ـ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ـ زلیتن کے کسان اپنے کھجوروں کے باغات کو سیلابی پانی سے بچانے کیلیے ریت خرید خرید کر باغوں میں بھر رہے ہیں ـ تاکہ پانی کو خشک کیا جا سکے ، لیکن باغات میں ریت ڈالنے کا اثر بھی الٹا پڑنے لگا ہے - کیونکہ علاقے میں کیچڑ سے بد بو پھیلنے لگی ہے اور مچھروں کی افزائش بھی تیزی سے ہو رہی ہے ـ جس کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ کی آبادی والے علاقے میں لوگوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے -
تبصرے