برطانیہ نے دی اسرائیل کو دھمکی ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کی

اسرائیل کو دھمکی

نیوز ٹوڈے :   برطانیہ ملک جو کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا تھا ـ لیکن اسرائیل نے جب رفع پر آپریشن کا منصوبہ بنایا تو اس وقت تمام ملکوں نے اسرائیل کے اس منصوبے کی مخالفت کی - لیکن اسرائیل نے ان تمام ممالک کی مخالفت کو بالاۓ طاق رکھتے ہوۓ رفع پر بمباری شروع کر دی ـ رفع پر اسرائیل کے بڑھتے ہوۓ حملوں پر اب برطانیہ بھی کھل کر سامنے آ گیا ہے ـ اور برطانیہ نے اب اسرائیل کو دھمکی دی ہے -

کہ اگر اسرائیل نے رفع پر حملے جاری رکھے تو برطانیہ جنگ میں اسرائیل کو جو ہتھیار دے رہا ہے وہ ان ہتھیاروں میں کٹوتی کر لے گا ـ برطانیہ نے یہ فیصلہ اپنے ملک کے لوگوں کے دباؤ کی وجہ سے کیا ہے ـ کیونکہ برطانیہ کی کثیر عوام نے برطانوی عدالت میں یہ استدعا کی تھی ـ کہ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کر دے - لیکن اسرائیل اس وقت جنگی جنون میں اس قدر پاگل ہو چکا ہے کہ ایک اسرائیلی وزیر نے یہ بیان دیا ہے ـ 'کہ یہاں کسی فلسطین کا وجود نہیں ہے یہاں صرف اسرائیل ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+