بھارت ہریانہ میں جاری کسانوں کے دھرنے پر پولیس کی فائرنگ ، 21 سالہ کسان ہلاک

کسان ہلاک

)نیوز ٹوڈے :   بھارتی شہر ہریانہ میں جار کسانوں کے دھرنے پر پولیس کی فائرنگ میں 21 سال کا نوجوان کسان جاں بحق ہو گیا ـ کشمیر میڈیا سروس نے خبر شائع کی ہے ـ کہ بھارت کے صوبہ پنجاب کے (بارڈر کھنوری پر دھرنا دیے ہوۓ کسانوں پر بھارتی پنجاب پولیس نے فائرنگ شروع کر دی اور آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے جس سے فائرنگ کی زد میں آکر ایک نوجوان کسان مارا گیا جس کا نام (شوبھکرن سنگھ) تھا اور 25 افراد زخمی ہو گۓ -

بھارت کے کسان اپنی فصلوں کی پیداوار کی کم از کم لاگتی قیمت کی وصولی کیلیے ایک قانون بنانے کا بھارتی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں جس کیلیے کسانوں نے احتجاجی دھرنا دے رکھا تھا ـ کسانوں کے اس دھرنے کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارتی حکومت نے ہریانہ کے سات اضلاع کی انٹر نیٹ سروس بھی بند کر رکھی ہے - بھارتی حکام نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ایک کسان سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے  اور ان جھڑپوں میں 12 پولیس کے جوان بھی زخمی ہو گۓ ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+