وینزویلا سونے کی کان گرنے سے 23 مزدور جان بحق

سونے کی کان

نیوز ٹوڈے :   (وینزویلا) میں سونے کی کان میں دب کر 23 مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ـ انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکہ کے ایک ملک وینزویلا جہاں پر کثیر تعداد میں سونے کی کانیں پائی جاتی ہیں ـ وینزویلا کی ریاست "بولیور" میں موجود ایک سونے کی کان اچانک زمین بوس ہو گئی - اس کان کا نام "لوکا نامی کان" تھا ـ اور یہ غیر قانونی کان تھی اس کان میں 200 مزدور کام کرتے تھے -

کہ اچانک منگل کے روز یہ کان گر گئی -مقامی انتظامیہ کے مطابق بدھ تک کان میں سے 23 مزدوروں کی لاشیں باہر نکال لی گئیں تھیں اور کئی مزدوروں کو زخمی حالت میں بھی کان سے نکالا جا چکا تھا ـ جنہیں نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھا ـ تاہم ابھی کئی مزدور کان کے اندر دبے ہوۓ ہیں جنہیں نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+