روس نے توڑا برطانیہ سے 70 سالہ پرانا معاہدہ

روس

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل فلسطین جنگ کے دوران بحیرہ احمر میں حوثی جماعت کا آپریشن شروع ہوتے ہی امریکہ اور برطانیہ کے برے دن بھی شروع ہو گۓ ـ اور اب یہ کہا جا رہا ہے کہ روس نے جس طرح یوکرین کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے اسی طرح بہت جلد برطانیہ بھی تباہ ہو جاۓ گا - کیونکہ یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں برطانیہ کے جہازوں پر پابندی لگا رکھی ہے ، اور برطانیہ کی جوابی کارروائیوں اور حملوں کے باوجود حوثی ہار ماننے کو تیار نہیں - دوسری طرف روس نے اب یوکرین کی مدد کرنے کی وجہ سے بیرنگ سمندر میں برطانیہ کے جہازوں کو روک رکھا ہے -

یوکرین کی مدد اور روس کی مخالفت کرنے کی وجہ سے روس نے برطانیہ سے 70 سالہ پرانا سمندری معاہدہ توڑ دیا ہے ـ بیرنگ سمندر میں برطانوی جہازوں کے گزرنے پر پابندی لگانے کے بعد برطانیہ گھٹنوں پر آ جاۓ گا کیونکہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے میں برطانیہ کے آدھا درجن جہاز تباہ ہو چکے ہیں - جس سے برطانوی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ـ بحیرہ احمر اور بیرنگ سمندر برطانوی تجارت کے دو اہم ستون ہیں اور ان دونوں کے بند ہونے کا مطلب برطانیہ کی تجارت کا بند ہوجانا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+