گسٹاووپیٹرو نے نیتن یاہو کو "ہیروڈیس" سے تشبیہہ دے دی

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کی جنوبی ریاست ( کولمبیا ) کے صدر " گسٹا ووپیٹرو" نے سوشل میڈیا 'ایکس' کے ایک پیغام میں لکھا ہے ـ کہ " بم برسا کر بچوں کا قتل بدصورتی کے سوا کچھ نہیں" ۔ گسٹاووپیٹرو نے اقوم متحدہ میں پیش کی جانے والی جنگ بندی کی قرار داد کو امریکہ کی طرف سے ویٹو کرنے پر امریکہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے - پیٹرو نے کہا " ایک بہت بڑی تعداد فسلطینیوں کے قتل کے خلاف ہے ـ اس قرار داد کو ویٹو کرنے والوں کے سامنے دو ہی ترجیحات ہیں ـکہ یا تو ظلم کا بول بالا کر دیا جاۓ ـ یا پھر انسانیت کو تحفظ دیا جاۓ" -

پیٹرو نے نیتن یاہو کو بچوں کے قاتل " ہیروڈیس " سے تشبیہہ دی ہے - ہیروڈیس ایک یہودی بادشاہ تھا ـ جو کہ بہت ظالم تھاـ اور جب اسے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش کی اطلاع ملی تھی ـ تو اس نے اپنا تخت و تاج بچانے کیلیے تمام نومولود بچوں کو قتل کروا دیا تھا ـ نیتن یاہو بھی آج ایسے ہی معصوم بچوں کے خون کی ندیاں بہا رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+