حماس کی دھمکی سےاسرائیل بے حد پریشان

اسرائیل  بے حد پریشان

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے فلسطینیوں کیلیے ایک نیا حکم صادر کیا گیا ہے ، کہ رمضان میں ( الاقصٰی مسجد ) تک مسلمانوں کی رسائی پر اسرائیل کی جانب سے کچھ پابندیاں لگائی جائیں ـ اسرائیلی حکومت اپنے اس بیان سے پہلے رمضان میں بھی غزہ پر حملے جاری رکھنے کی دھمکیاں دے چکی ہے - اور اب رمضان کے دوران مسجد اقصٰی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے اعلان سے حماس بھڑک اٹھا ہے -

اور حماس نے ان ممکنہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوۓ اسرائیل کو خطرناک دھمکی دے دی ہے ، کہ " اگر رمضان میں مسلمانوں کو مسجد اقصٰی میں داخل ہونے سے روکا گیا تو اسرائیل یاد رکھے کہ اسرائیل پر بڑا حملہ ہو سکتا ہے" - حماس کی اس دوٹوک دھمکی پر اسرائیل بو کھلا گیا ہے ـ کیونکہ اسرائیل جانتا ہے کہ حماس جو کہتا ہے وہ کر کے بھی دکھاتا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+