لبنان نے "بلیدہ" شہر پر حملے کا جواب درجنوں میزائلوں سے اسرائیل کو دہلا کر دیا

درجنوں میزائلیں

نیوز ٹوڈے :    سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے گۓ غیر معمولی حملوں کے بعد سے ہی جنوبی لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی ہے ـ اسرائیلی فوج نے لبنان کے قصبے ( بلیدہ ) پر بہت بڑا حملہ کر دیا ہے ـ جس میں حزب اللٰہ کے فوجی کمپاؤنڈ اور حزب اللہ کے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے - اسرائیلی فوج نے ( جبل بلات) کے علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانوں اور انفراسٹرکچر پر بمباری کی ـ حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوۓ درجنوں میزائلوں سے اسرائیل کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے -

اسرائیل کے ایئر ڈیفینس سسٹم " آئرن ڈوم " نے حزب اللہ کی کئی میزائلوں کو راستے میں ہی روک بھی لیا لیکن حزب اللہ کے ان حملوں کے بعد اسرائیل کے کئی علاقوں میں جنگ کےسائرن بجنے لگے - اقوم متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیل اورحزب اللہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی سے اٹھاسی ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+