'نیتن یاہو استعفٰی دو' کے نعروں سے گونجنے لگی اسرائیل کی فضا

نیتن یاہو استعفٰی دو

نیوز ٹوڈے :  " نیتن یاہو استعفٰی دو" اسرائیل کی سڑکیں اس وقت مظاہرین کے ان نعروں سے گونج رہی ہیں - ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلیے نیتن یاہو کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوۓ سڑکوں پر نکل آۓ ہیں ـ مظاہرین وزیر اعظم نیتن یاہو کو مخاطب کر کے نعرے لگا رہے ہیں کہ ' آپ لیڈر نہیں مجرم ہیں انتخابات فوراً کرواۓ جائیں ' ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی تل ابیب ، مغربی القدس ، حیفہ اور قیصریہ میں حکومت کے خلاف نعرے بازی اور مظاہرے کر رہے ہیں -

کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ـ اسرائیلی پولیس نے 19 مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے ـ اور غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے خلاف اسرائیلی پولیس طاقت کا استعمال بھی کر رہی ہے ـ قیدیوں کے لواحقین اپنے اہل خانہ کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ اسرائیلی پولیس ان مشتعل اسرائیلیوں کو روکنے کیلیے گھڑ سوار دستوں اور ٹوما کی مدد بھی لے رہی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+