اتر پردیش میں ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گرنے سے اب تک 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
- 26, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ایٹہ ضلع کے ' نگلا کسا ' اور اس کے نواحی علاقوں کے لوگ 24 فروری کو ( گنگا اشنان ) کیلیے جا رہے تھے ـ کہ راستے میں عقیدت مندوں کی ٹریکٹر ٹرالی ایک تالاب میں جا گری - اس حادثے میں 23 افراد ہلاک ہو گۓ جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گۓ ـ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ " دریاؤ گنج " روڈ پر پیش آیا - جب ٹریکٹر ٹرالی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے ـ ٹریکٹر کا ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی پر قابو نہ رکھ سکا اور کاس گنج کے پٹیالی علاقے میں ٹرالی تالاب میں جا گری -
اس حادثے میں 13 بچوں اور 9 خواتین سمیت 23 افراد ہلاک ہو گۓ ـ ان افراد کی لاشیں جب نگلاکسا اور ارد گرد کے گاؤں میں پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا - اتر پردیش کے وزراء ( سندیپ سنگھ اور انوپ پردھان ) نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے - اور صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا ہے کہ 'مذہبی اور دیگر رسومات میں لوگوں کا ٹریکٹر ٹرالیوں میں سفر کرنا بند کیا جائے ـ کیونکہ اس طرح سفر کرنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے ـ اور اس قسم کے حادثات سے ناقابل تلافی اور باقابل برداشت نقصان کا خدشہ ہوتا ہے' -
تبصرے