پب جی گیم نے کروایا بھارت کے ایک لڑکے سے اپنی ماں کا قتل

آن لائن گیم

نیوز ٹوڈے :  بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک نوجوان نے آن لائن گیم سے لی گئی ادھار کی رقم واپس کرنے کیلیے اپنی ماں کو جان سے مار دیا ـ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے 'فتح پور' کے نوجوان (بیمانوش) نامی نوجوان کو آن لائن گیم کھیلنے کا بہت شوق تھا - اور اس گیم میں لگاتار ہار تے ہوۓ وہ ادھار لیتا رہا ـ یہاں تک کہ اس کی ادھار کی رقم 4 لاکھ تک جا پہنچی ـ جب ادھار کی رقم واپس کرنے کی پریشانی بڑھی تو اس نوجوان نے ادھار کی رقم واپس کرنے کیلیے اپنی پھوپھی کے زیورات چوری کر لیے -

اور ان زیورات کو بیچ کر ان سے حاصل ہونے والی رقم سے اس نے اپنے ماں اور باپ کی لائف انشورنس پالسیاں خرید لیں اور انشورنس پالیساں خرید تے ہی بیمانوش نے اپنی ماں بربھا کو گلا دبا کر قتل کر دیا ـ بیمانوش نے اپنی ماں کو قتل کر کے ایک بوری میں ڈال کر ٹریکٹر پر رکھا اور اس کی لاش کو دریاۓ جمنا میں بہانے چلا گیا - بیمانوش کا والد اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا واپس آ کر جب اس نے اپنے بیٹے اور بیوی کی تلاش شروع کی تو پڑوسیوں کے بتانے پر وہ دریاۓ جمنا کی طرف گیا اور پولیس کو بھی اطلاع کر دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجرم کو گرفتار کر لیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+