میوزک نے لی بھارت کے 50 سالہ شخص کی جان

تیز میوزک

نیوز ٹوڈے :  بھارت میں تقریب کے دوران بجایا جانے والا تیز میوزک ایک شخص کی جان لے گیا ـ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست "اڑیسہ" کے شہر ورکیلا میں مذہبی رسومات کے دوران بجاۓ جانے والے تیز میوزک سے ایک 50 سال کے شخص کو ہارٹ اٹیک ہو گیا ، اور اسی وجہ سے وہ ہلاک ہو گیا ـ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مذہبی تہوار کے دوران میوزک بجانے کیلیے ایک ڈی جی کو بلایا گیا تھا -

ڈی جی کے میوزک کی آواز اتنی بلند تھی کہ اسے سن کر وہاں پر موجود 50 سالہ شخص (پریمانتھ) کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ زمین پر گر گیا - دل کا دورہ پڑتے ہی پریمانتھ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ہسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ـ پولیس نے ڈی جی کو گرفتار کرکے مزید جانچ شروع کر دی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+