دنیا کی تیسری اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

مسجد

نیوزٹوڈے: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے دنیا کی تیسری اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح کر دیا ہے۔  یہ مسجد ستر ایکڑ پر محیط ہے ، جس میں ایک لاکھ 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اسے پہلی مرتبہ اکتوبر 2020 میں نماز کے لیے کھولا گیا تھا لیکن اس وقت  مسجد کی افتتاحی تقریب میں صدر عبدالمجید تبون کورونا کے باعث شریک نہیں کر سکے تھے۔ 

مسجد  میں دنیا کا بلند ترین مینار بھی ہے اور اس کی اونچائی 267 میٹر ہے، مینار میں لفٹس اور دیکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم نصب ہے ، جہاں سے اس کے دارلحکومت اور الجزائر کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔  مسد کے اندرونی حصے کو خاص اندلس کی لکڑی ، سنگ مرمر اور دیگر قیمتی پتھروں سے سجایا گیا ہے۔ اس کی تعمیر میں سات سال کا عرصہ لگا ہے۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+