بھارتی میوزک لیجنڈ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پنکج ادھاس

نیوزٹوڈے: معروف بھارتی گلوکار پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 'چٹھی آئی ہے' اور 'چاندی جیسا رنگ' گلوکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی نایاب ادھاس نے پیر کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کی۔ "بہت بھاری دل کے ساتھ، ہم آپ کو پدم شری پنکج ادھاس کے 26 فروری کو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے، اُداس کے خاندان کو یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے۔"

گلوکار کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت خراب تھی اور انہوں نے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں آخری سانس لی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+