غزہ میں جنگ روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا نیتن یاہو کا بیان

نیتن یاہو کا بیان

نیوزٹوڈے :   اسرائیلی وزیر اعظم ( بن یامین نیتن یاہو ) نے مقبوضہ مغربی علاقے میں بنائی گئی ایک غیر قانونی یہودی بستی میں واقع ( ڈیوڈ عسکری اکیڈمی ) میں خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ 'غزہ میں جنگ روکنے یا ہمارے فوجیوں کے انخلاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا غزہ میں ہم اپنے اہداف کی رسائی تک جنگ جاری رکھیں گے - حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی صرف ہمارا مقصد نہیں ہے ـ اس لیے قیدیوں سے متعلق ممکنہ تبادلے کا معاہدہ ہو جانے کے بعد بھی جنگ جاری رہے گی' -

نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی فوج واپس نہیں جاۓ گی اور نہ ہی اسرائیل کی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینیوں کو آزاد کیا جاۓ گا ـ غزہ پٹی میں اسرئیلی حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار ہو چکی ہے ـ اور 66 ہزار فلسطینی زخمی ہوۓ ہیں ترجمان وزارت صحت کے مطابق اب بھی کئی لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+