یمن کے حوثیوں نے ایک اور برطانوی جہاز کو نشانہ بنایا
- 27, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں ایک اور برطانوی جہاز کو نشانہ بنایا ہے ـ یمنی حوثیوں نے برطانوی جہاز پر میزائلیں داغیں ، جس سے اس مال بردار جہاز میں آگ لگ گئی ـ امریکہ اور برطانیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوۓ اپنے اتحادیوں کی مدد سے یمن کے آٹھ مقامات پر حملے کیے - امریکہ اور برطانیہ نے بحرین ، کینیڈا ، آسٹریلیا، ہالینڈ ، نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کے تعاون سے یمن میں حوثیوں کے اٹھارہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے-
امریکہ اور برطانیہ نے ان حملوں کی وجہ یہ بتائی ہے ، کہ انہوں نے یہ حملے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کے جواب میں کیے ہیں - اور ان حملوں کا مقصد عالمی تجارت کا تحفظ اور حوثیوں کے خطرے کو کم کرنا ہے ـ کیونکہ یمنی حوثی خلیج عدن میں اور بحیرہ احمر میں تمام ملکوں کے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں - حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ حوثی صرف اسرائیلی کمپنیوں سے وابستہ جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ـ اور ان کے یہ حملے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم وستم کے خلاف اور اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے جواب میں کیے گۓ ہیں-
تبصرے