امریکہ میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے امریکی فوجی نے خود کو آگ لگا لی
- 27, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : "واشنگٹن ڈی سی" میں قائم اسرئیل کے سفارت خانے کے سامنے مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ امریکہ کے ایک فوجی جوان نے اپنے آپ کو آگ لگا لی - امریکی میڈیا 'دی گارجین' نے رپورٹ شائع کی ہے کہ واشنگٹن پولیس کے مطابق واشنگٹن میں بنے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر ایک شخص غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہا تھا کہ اچانک اس شخص نے اپنے اوپر پیٹرول ڈال کر خود کو آگ لگا لی -
آگ کی وجہ سے بری طرح جل جانے کے باعث اس شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے ـ آن لائن پوسٹ کی گئی وڈیوز میں امریکی فوجی یونیفارم پہنے یہ شخص فلسطین کی آزادی کے نعرے لگاتے سنا گیا اور کہہ رہا تھا کہ کہ اب وہ مزید نسل کشی میں شامل نہیں ہوگا ـ ان وڈیوز کو بعد میں سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دیا گیا - امریکی فضائیہ کے ترجمان نے خود تصدیق کی ہے کہ یہ آدمی ہماری فوج کا حصہ تھا لیکن اس سے متعلق اور کوئی خبر سامنے نہیں آئی ۔ اس فوجی کے نعروں سے یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ امریکہ صرف ہتھیاروں سے ہی نہیں بلکہ اسرائیل کو افرادی طاقت بھی مہیا کر رہا ہے-
تبصرے