انشورنس کے حصول کیلیے امریکی شخص نے اپنی ٹانگیں کاٹ دیں

انشورنس کی رقم

نیوز ٹوڈے :  امریکہ کی ریاست (میسوری) میں ایک آدمی نے اپنی انشورنس کی رقم حاصل کرنے کیلیے خود ہی اپنے پاؤں کاٹ دیے ـ غیر ملکی میڈیا نے خبر شائع کی ہے کہ باویل کاؤنٹی جو کہ انشورنس کا ایک آفس ہے نے ایک عجیب قسم کے کیس کی جانچ مکمل کی ہے - پچھلے سال نومبر میں ایک 60 سال کے بوڑھے آدمی نے انشورنس کلیم کیا کہ اس کی ٹانگیں ٹریکٹر کے ساتھ لگی کٹائی کی مشین کی زد میں آ کر کٹ گئی ہیں ـ لیکن جب اس بارے میں تحقیقات کی گئیں تو اس کے کیس میں کچھ شکوک و شبہات سامنے آۓ -

اس شخص نے کہا تھا کہ اس کی ٹانگیں کٹ گئیں ـ لیکن اس کی کٹی ہوئی ٹانگیں نہیں ملیں اور اس کے زخم بھی ایسے صاف تھے جن سے پتہ چل رہا تھا کہ اس کی ٹانگیں ٹریکٹر سے نہیں کٹیں - اس کیس کی تحقیق کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اگر یہ حادثہ ہوتا تو حادثے کی جگہ پر خون کا ہونا ضروری تھا - حادثے کی جگہ پر خون کا ایک دھبہ بھی موجود نہیں تھا ـ حادثہ کی جگہ پر موجود دیگر افسران اور طبی عملے نے بھی شک کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ اس شخص کی ٹانگیں ٹریکڑ سے نہیں کٹیں ـ بعد میں تحقیق سے پتا چلا کہ یہ شخص فالج کا مریض تھا اور اس کی ٹانگیں کام نہیں کر رہی تھیں ـ اس لیے اس نے اپنی ٹانگیں خود کاٹ کر انشو رنس کی رقم حاصل کرنے کا یہ منصوبہ بنایا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+