وزارت اعلیٰ کا پہلا دن، مریم نواز ٹریفک روکنے پر برہم
- 27, فروری , 2024
نیوزٹوڈے: سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا بطور وزیر اعلی پنجاب آج پہلا دن ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز رائے ونڈ سے اپنے دفتر کے لیے روانہ ہوئیں جہاں کام کے آغاز کے پہلے ہی دن انہوں نے ٹریفک روکنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد انہوں نے فوری نوٹس جاری کیا کہ ٹیفک مینجمنٹ ٹھیک کی جائے اور شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ گزشتہ روز مریم نواز وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئی تھیں ، ان کی تقریب حلف برادری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب نے ان سے حلف لیا۔
تبصرے